ہائوسنگ پراجیکٹ میں سنگاپورکے تعمیراتی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے:محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں سنگاپور کے تعمیراتی تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔سنگا پور کی تعمیراتی فرم کا نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے لئے خدمات پیش کرنا خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے سنگاپور کی تعمیراتی وفد ایس جے کے سی ای او ہیری پولگاسوڈرم کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے 4رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سنگاپور کی تعمیراتی فرم کے وفد نے نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور تجاویز پیش کیں۔میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں روایتی کی بجائے جدید طریقہ تعمیر اپنایا جائے گا اور اس ضمن میںدیگر ممالک کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔سنگاپور کی تعمیراتی فرم نے 50ہزار پری کاسٹ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنی فزیبلٹی رپورٹ اور کم لاگت گھروںکی تعمیرکے حوالے سے اپنے60سالہ تجربہ کی روشنی میں متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن