اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کل جمعرات کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں پر وہ ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات و امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ( جمعرات کو ) کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں پر وہ ایک امن و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کی صدارت کریں گے اور ہزار گنجی واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیر اعظم کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے
Apr 17, 2019