لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور بھارت میں کرتارپور راہداری پر تکنیکی نوعیت کے مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر بھارت نے کرتارپور راہداری کے سلسلے میں ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ماہرین نے سومیٹر طویل فلائی اوور بنانے کی تجویز دی۔ بھارت نے مؤقف اختیار کیا کہ برسات میں پانی جمع ہونے سے علاقے میں دشواری ہوتی ہے۔ پاکستانی ماہرین بھارتی پیشکش پر اپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کو پیش کریں گے۔
کرتار پور راہداری: بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیشکش کردی
Apr 17, 2019