اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے وزراء ایمنسٹی سکیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ بعض وزراء نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی ایمنسٹی سکیموں کے خلاف رہی ہے۔ وزراء نے سوال کیا کہ ایمنسٹی سکیم پر عوام کو کیا جواب دیں گے؟ کپتان وزیراعظم نے بھی ایمنسٹی سکیم پر تحفظات کا اظہار کیا اور ایمنسٹی سکیم کو پی ٹی آئی منشور کیخلاف قرار دیا اور کہا کہ اگر ایمنسٹی سکیم لانی ہے تو قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ مزید مشاورت کیلئے کابینہ اجلاس آج پھر طلب کیا گیا ہے۔
عوام کو کیا جواب دیں گے، پی ٹی آئی وزراء ایمنسٹی سکیم کیخلاف کھڑے ہوئے، کپتان کے بھی تحفظات
Apr 17, 2019