مودی کا دوبارہ اقتدار کیلئے نیا ڈرامہ جعلی ابھی نندن کا بھانڈا پھوٹ گیا

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار کا دوبارہ اقتدار کے حصول کیلئے نیا ڈرامہ۔ بی جے پی کی حمایت کرتا جعلی ابھی نندن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ بھارت میں الیکشن کا دور ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویر بھی وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پائلٹ ابھی نندن نے نہ صرف بی جے پی کی بھرپور حمایت کی ہے بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کو ووٹ بھی دیا ہے‘ تاہم کچھ بھارتی شہری سوشل میڈیا پر اس جھوٹ کا پول کھولتے بھی نظرآئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر گجرات کی ہے جہاں ابھی ووٹنگ ہوئی ہی نہیں۔ بھارتی ایئرفورس نے بھی تصویر کو جعلی قرار دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن