ماسکو(آئی این پی) روس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے نئے میزائل لانچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ گزشتہ سال کے اختتام پر بھی روس نے جدید نیوکلیئر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جسے پیوٹن نے ملک کے دفاع کے لیے بڑی کامیاب قرار دی تھی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس اپنا دفاعی نظام مزید مضبوط کرنے پر توجہ دے رہا ہے، نئے میزائل لاچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ روس میں ایس تھری ہنڈرڈ میزائل لانچنگ سسٹم کا تجربہ اشلوک نامی علاقے میں جاری جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا، جس میں چار مختلف قسم کے میزائلوں سے فضا میں بیس اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ جنگی مشقوں میں مذکورہ سسٹم کی لانچنگ کے دوران 20 سے زائد ٹھکانوں پر کامیابی سے میزائل داغے گئے، حکام نے اس تجربے کو ملک کے لیے ایک اور کامیابی قرار دیا ہے۔
روس کا نئے میزائل لانچنگ سسٹم کا کامیاب تجربہ
Apr 17, 2019