امریکی نائب وزیر خارجہ کل وفد سمیت اسلام آباد پہنچیں گے

Apr 17, 2019

اسلام آباد(آن لائن)امریکی نائب وزیرخارجہ کل جمعرات اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور آئی ایم ایف کا قرض سمیت فیٹف پر بات ہو گی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلی سطح کا وفد نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں کل ( جمعرات کو ) اسلام آباد پہنچے گا ۔ جہاں پر وہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات کریں گے ۔

مزیدخبریں