ورلڈ کپ میں بھارت سمیت ہر ٹیم کیخلاف کامیابی چاہتے ہیں: سرفراز احمد

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے واضح کردیا ہے کہ وہ عالمی کپ میں بھارت کیخلاف کامیابی کیلئے ثابت قدم ہیں لیکن ان کی ٹیم ہر ملک کیخلاف کامیابی کی کوشش کرے گی۔عالمی کپ میں بھارت کیخلاف نہ جیتنے کاآسیب اتارنے کیلئے پرامید قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بھارت کیخلاف میچ ہی سب سے زیادہ اہم نہیں کیونکہ وہ ہر ٹیم کیخلاف کامیابی چاہتے ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ محمد رضوان کی جانب سے کسی خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں قطعی آرام نہیں کرتے۔محمد رضوان کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کھیلے گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں ۔جو بھی ٹیم بنائی جائے گی میگا ایونٹ جیتنے کیلئے کھیلیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...