لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ 2019 کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ورلڈ کپ کے لیے بنگہ دیش کی جانب سے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا، جس میں مشرفی مرتضیٰ کو کپتان بنایا گیا ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم میں نوجوان باؤلر ابو زاید کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو ابھی تک ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اب تک ڈیبیو نہیں کرسکے ہیں تاہم گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیسٹ میچز میں اپنی سوئنگ باؤلنگ سے سب کو حیران کردیا تھا۔اسی طرح مڈل آرڈر بیٹسمن مصدق حسین کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی یے، جنہوں نے ستمبر 2018 میں ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی نمائندی کی تھی۔تاہم بنگلہ دیشی کھلاڑی فاسٹ باؤلر تسکین احمد اور بلے باز عمرالقیس جگہ ورلڈ کپ کے 15 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں رہے۔عالمی کپ 2019 کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں مشرقی مرتضیٰ (کپتان) لٹن داس، محمد متھن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمد اللہ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد سیف الدین، ابو زاید، مستفیض الرحمٰن، ربیل حسین، مہدی حسن مرزا، صابر رحمٰن اور مصدق حسین شامل ہیں۔خیال رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ آئندہ ماہ کے اوخر میں انگلیڈ میں سجے گا، جہاں پہلا میچ میزبان ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 جون کو اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔