برسوں سے بگڑے ملکی حالات سدھارنے میں وقت لگے گا:اجمل چیمہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرو بیت المال پنجاب محمد اجمل چیمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے بگڑے ہوئے معاملات کو ٹھیک کرنے کے لئے وقت درکار ہے لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ہی دم لیں گے۔ عوام کو تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔ سوشل ویلفیئر کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور سوشل ویلفیئر کے اداروں میں رہائش پذیر افراد کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سپیشل فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اجمل چیمہ نے کہا کہمعاشرے کے محروم اور غریب طبقے کی خدمت ہمارا فرض ہے اور اسے ہم پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔ انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ ان اداروں کے رہائشی ہمارے اپنے ہیں ان کی خدمت میں کمی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ای پیپر دی نیشن