اسلام آباد (نیوزڈیسک) ماری پیٹرولیم کمپنی (ایم پی سی ایل) نے شعبہ تیل وگیس میںاپنی اعلیٰ انتظامی سرگرمیوں کی بدولت کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ حاصل کرلیا۔ کمپنی کواس ایوارڈسے کراچی میں منعقدہ 34 ویں کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں نوازاگیا ۔کارپوریٹ ایکسیلنس ایوارڈکاآغازمینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے 1982 میں کیا۔ایم پی سی ایل کوپہلی مرتبہ 2016-17 میںڈیویڈنڈپے آئوٹ کی بنیادپر ایوارڈ کااہل قراردیاگیااورتب سے اب تک ادارہ ہرسال کافاتح ہے۔