اسلام آباد (نیوزڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کا دورہ کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)نوید زمان ریکٹر نسٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے یونیورسٹی کی انتظامیہ فیکلٹی اور سٹاف کی نسٹ کو پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا ۔ یہ سینٹر پاکستان میں ملکی ہارٹ سٹینٹس اور اینجیو پلاسٹی بیلون کیتھٹرز کی تیاری میںاہم سہولت کی فراہمی کی طرف پیشرفت ہے اسی طرح نسٹ سکول آف مکینیکل اینڈ مینو فیکچرنگ انجیئرنگ میں نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نسٹ ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹرکا قیام اہم کامیابیاں ہیں۔