وزیراعظم25اپریل سےچین کا4روزہ دورہ کریں گے

 وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں منعقد ہونےوالے دوسرے ایک خطہ ایک سڑک فورم میں شرکت کےلئے اس مہینے کی پچیس تاریخ سے چین کا چار روزہ دورہ کریں گے۔وہ چین کےصدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کررہے ہیں جو 26 اپریل کو ایک خطہ ایک سڑک فورم کاافتتاح کریں گے۔چالیس ممالک کےرہنما ،سو سےزائد ممالک کےوفود، بین الاقوامی تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندے فورم میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ ایک وزارتی وفد بھی چین جائے گا وہ ایک خطہ ایک سڑک فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب اوررہنماوں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے وہ مختلف ریاستوں اورحکومتوں کے سربراہان اور کاروباری شخصیات سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

 وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم Li ke qiangسے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کےلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں  اورمعاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔وزیراعظم بیجنگ میں عالمی باغبانی نمائش2019 میں بھی شرکت کریں گےاوربیجنگ میں پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
 

ای پیپر دی نیشن