پنجاب کے اوقاف و مذہبی امور کے وزیر سید سعید الحسن شاہ نےاما م کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی اوران کے وفد کو لاہور کے ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔
اس سے پہلے امام کعبہ نے آج ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور ،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور عالم اسلام کودرپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ امام کعبہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور سعود ی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔امام کعبہ نے امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی اورخوشحالی کےلئے دعا کی۔