یونیورسٹیوں کے تعاون کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد:صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تعلیمی تحقیق اور سرکاری پالیسی سازی کے عمل میں روابط کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور سربراہوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔صدر نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی میں یونیورسٹیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے ملک میں سماجی واقتصادی ترقی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے تعاون کے بغیر پاکستان کی صنعت ترقی نہیں کرسکتی۔انہوں نے نصاب تعلیم اور مختلف ڈگری پروگراموں کے مطالعاتی دورانیے پر نظر ثانی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو اعلی تعلیم کے شعبوں کا معیار بڑھانے پر بھی توجہ دینی چاہئے۔صدر نے وائس چانسلرز کو پاکستانی جامعات اور نامور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے درمیان عالمی سطح پر تعاون مضبوط بنانے کی ہدایت کی تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں

ای پیپر دی نیشن