شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت کرونا پر انسانیت دکھانے کی بجائے سیاسی دکانداری چمکا رہی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی لمبی چوڑی پریس کانفرنس اور سندھ حکومت پر تنقید کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کرونا پر سنجیدہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راشد متین ڈوگر نے کہا کہ کرونا ایسا مرض ہے جو ن لیگ پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کو نہیں دیکھتا اس کی تباہ کاریاں خوفناک ہیں کرونا سے لوگ بھوک بیروزگاری کا شکار ہو رہے ہیں دوسری طرف حکومت پنجاب کے وزرائوں کی رہائش گاہوں کی ٹپ ٹاپ کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کررہی ہے اگر یہی پیسے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹیں کے لیے مختص کیے جاتے تو بہتر تھا۔
حکومت کرونا پرسیاسی دکانداری چمکا رہی ہے :راشد متین ڈوگر
Apr 17, 2020