شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ کرونا پر سیاست کی بجائے انسانیت پر توجہ دینا ہو گی ملکی معیشت یا تاجروں کے کاروبار تو دوبارہ بحال ہو سکتے ہے مگر کرونا سے جاں بحق ہونے والے شخص کو دوبارہ زندگی نہیں مل سکتی شیخوپورہ دوسرا بڑا صنعتی حب ہے جہاں بڑی بڑی انڈسٹری کے مالکان نے اربوں روپے کمائے مگر مشکل کی اس گھڑی میں شیخوپورہ کے غریب عوام کیلئے ابھی تک کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت میڈیا گروپ شیخوپورہ سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ،ڈاکٹر الطاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہو گی جس سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہو کر ہم سے یہ وباء کو ختم کر دے انہوں نے کہا کہ کرونا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہے ہم نے کرونا سے لڑنا نہیں بلکہ اس سے بچنا ہے۔