حفظ قرآن کے مدارس کھولنے کی اجازت دی جائے:ابوحازم عبداللہ

Apr 17, 2020

لاہور( نیوزرپورٹر )حفظ قرآن کے مدارس کھولنے کی اجازت دی جائے۔قرآن مجیدمیں شفاہے تمام روحانی جسمانی بیماریوں کاعلاج ہے۔کروناوائرس بہت بڑی آزمائش ہے اس آزمائش کامقابلہ احتیاطی حفاظتی تدابیراورقرآن مجیدکے ساتھ تعلق مضبوط کرکے ہی کیاجاسکتاہے۔ہم حکومت کویقین دلاتے ہیں کہ اس کی طرف سے بتائی گئی تمام احتیاطی تدابیر کی پوری پابندی کی جائے گی۔

مزیدخبریں