سٹاک مارکیٹ میں اتار چرھائو، 162کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ

Apr 17, 2020

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں محدود پیمانے پراتار چڑھائوجاری رہنے کے بعد معمولی تیزی غالب آگئی اورکے ایس ای100انڈیکس87.27پوائنٹس کے اضافے سے 31329.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور47.50فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب88کروڑ47لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 35.82فیصدکم رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس87.27پوائنٹس کے اضافے سے 31329.46پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے162کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

مزیدخبریں