کوہالہ سے بوئی تک سڑک پر فنڈز منظور ہونے کے باوجو د کام شروع نہ ہوسکا

ایبٹ آباد( نامہ نگار ) فنڈ منظور ہونے کے باوجود کوہالہ سے بوئی تک روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے پٹن خورد کی عوام سراپا احتجاج ہے ،سڑک نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدرورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے او ر ایمرجنسی میں مریضوں کو ہسپتال لے جانا بھی ناممکن ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے علاقہ مکین قاری محمد صابر ،غلام مجتبی ہاشمی، محمد طاہر صابر، ذوالفقار عباسی، عظیم عباسی،خالد قریشی، آفتاب اکبر، قاری تنویر عباسی، ڈاکٹر مجاہد عباسی،جمیل قریشی،چیئرمین شوکت عباسی،آفتاب کھوکھر،محمد امتیاز عباسی،وقاص احمد عباسی،اسد عباسی، اویس عباسی، ندیم عباسی، عرفان عباسی ،شکیل عباسی،عامر عباسی، سجاد حسین، آصف عباسی ودیگر نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ عوامی نمائندے جب ووٹ لینے کیلئے آتے ہیں تو روڈ بنا کردینے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن الیکشن جیتنے کے بعد وہ ادھر کا رخ نہیں کرتے ،اعلی حکام نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پرروڈ کی تعمیر کروائیں تا کہ سفر کرنے والوں کی زندگی آسان او ر ذہنی اذیت سے جان چھوٹ سکے ۔

ای پیپر دی نیشن