الیکٹرونکس میں 61 ٹینڈرڈز کی منظوری، رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہونگے: فواد چودھری

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہناہے کہ وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 سٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معیار کے تحت رنگ برنگے سوئچز اور بورڈز درآمد نہیں ہو سکیں گے۔ الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیںگی۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے سٹینڈز کو بھی اپ گریڈ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر ہم نے دنیا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہوگا۔ حماد اظہر نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن