گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیزII کے تحت گوجرانوالہ اور نارووال میں200 ملین کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے ۔سیوریج‘ ڈرینیج‘ پختہ گلیوں اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبے فوری طور پر شروع کئے جارہے ہیں ۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ چودھری محمد اصغر نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کا آغازکیا جارہاہے۔