اپوزیشن جماعتوں کو بجٹ تیاری میں شامل نہ کرنا درست نہیں،تجاویز شامل کی جائیں ،سردار حسین بابک

Apr 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ تیاری میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔ حکومت صوبے کے وسائل کو صوبے کے طول و عرض میں بغیر سیاسی وابستگی کے انصاف اور ضرورت کی بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنائیں۔ جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل پر صوبے کے تمام عوام کا برابرکا حق ہے اور اپوزیشن اپنے علاقوں کیساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو بجٹ کی تیاری میں شامل نہ کرنا درست نہیں ہے، ہماری بجٹ تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقوں کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں