موٹاپا نوجوانوں میں کرونا وائرس کی شدت بڑھا سکتا ہے: امریکی تحقیق

واشنگٹن(این این آئی) انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپا بھی نوجوانوں کو شدید خطرے کا شکار بناسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں نئی تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔محققین کے خیال میں موٹاپے کے نتیجے میں جسم میں پھیلنے والا ورم کووڈ 19 کی شدت میں نمایاں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ان کا تو ماننا ہے کہ موٹاپا دل یا پھیپھڑوں کے امراض سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن