خان پور (کرائم رپورٹر) غربت سے تنگ 35سالہ شخص نے تیز دھار بلیڈ سے اپنی نبض کاٹ لی۔ متاثرہ شخص کا نام محمد اشفاق اور وہ بستی مڈکالو۔موضع جھول کا رہائشی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی اور اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا۔لیکن کیس اہم ہونے کی وجہ سے اسے ٹی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ زید ہسپتال روانہ کر دیا۔