پنڈی گھیب(نامہ نگار )گلوبل ایجوکیشنل موو منٹ (رجسٹرڈ )پنڈی گھیب کیجانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران علاقے بھر میں فلاح عامہ کے شاندار منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا ،گلو بل ایجوکیشنل موومنٹ (رجسٹرڈ )پنڈی گھیب نے اپنی روایات کو برقرا ر رکھتے ہوئے ملک و قوم کے مشکل وقت میں فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی معاونت سے ابرار شاکر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قرنطینہ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں مکمل طبی سہولیات و حفاظتی اقدامات کے ذریعے قرنطینہ سنٹر میں رکھے جانے والے افراد کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا سرکاری افسران باالخصوص محکمہ صحت کیجانب سے بہترین سہولیات کے پیش نظر تحصیل پنڈی گھیب کے چار قرنطینہ سنٹرز میں سے ابرار شاکر انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قرنطینہ سنٹر کو آئیڈیل قرار دیا گیا جنرل آفیسر کمانڈنگ منگلا میجر جنرل ماجد جہانگیر، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور حسین نے قرنطینہ سنٹرز میں مہیا کردہ سہولیات کی تعریف کی اسکے علاوہ گلوبل ایجوکیشنل موومنٹ کیجانب سے عوام میں کورونا وائرس سے آگاہی پھیلانے کے سلسلے میں معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا اور سڑک پر گذرتے مسافروں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ماسک اور پانی کی بوتلیں پیش کی گئیں جبکہ گلوبل ایجوکیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر محمداحمد ابرار کیجانب سے شرکاء کو کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے طبی ،نفسیاتی اور مذہبی پہلوئوں کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ۔