کورونا کے خلاف جنگ ہم سب کو ملکر لڑنی ہے،چوہدری ندیم اعجاز

Apr 17, 2020


چکری(نامہ نگار)معروف سیاسی وسماجی کارکن چوہدری ندیم اعجاز آف پنڈ ملہو نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم سب کو ملکر لڑنی ہے اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کا نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اپنے آپ کوغریب عوام کے لئے وقف کرنے کا ہے ہمیں اپنے تمام تر خلفشار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر قدم عوام کی خدمت کی طرف اٹھانا ہے اس وقت ملک معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے کام کاج بند ہونے سے غریب طبقہ معاشی مسائل میں گھرا ہوا ہے اگر لاک ڈائون کاسلسلہ مزید آگے گیا تو سفید پوش طبقے کے لئے ضروریات زندگی پوری کرنا ناممکن ہوجائے گاہمیں اس طبقے کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے جس کے لئے ہمہ وقت میدان میں ہیں اور جہاں تک ممکن ہورہا ہے ان کی بھرپور مالی معاونت کر رہے ہیں یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ رب کی رضا کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ہم اس مشکل کی گھڑی میں کبھی بھی غریبوں کا چولہا بجھنے نہیں دیں گے کیونکہ ہمیں عوامی مسائل کا علم ہے اور ان کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

مزیدخبریں