گوجرخان (نامہ نگار) ایم پی اے چوہدری جاو ید کوثرنے کہا کہ کوونا وائرس کے باعث عوام کیلئے ویلفیئر کاکام کرنا احسن اقدام ہے خدمت خلق کے جذبے سے ہی عوام کی مشکلات کم کی جا سکتی ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے میجکل سمائیل یو کے کے حبیب ملک اور صندل ویلفئیر سوسائٹی پاکستان کے راجہ قذافی کی طرف سے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان عملہ کو کرونا حفاظتی کٹیس فراہم کرنے کے موقع پردونوں سوسائٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں سوسائٹیز عوام کے لیے ویلفیئر کا کام کر رہی ہیں کرونا وائرس کی کوئی میڈیسن یا ویکسین دریافت نہیں ہوئی تو اس سے صرف احتیاط کر کے ہی بچا جا سکتا ہے اور لوگ گھروں میں رہ کر اس وائرس سے خود کو محفوظ رکھیں غلام عباس شاہ اسسٹنٹ ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان نے اس موقع پرکہا کہ مشتبہ اور پازیٹو کرونا مریض حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہیں تاکہ انسانی زندگیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے حبیب ملک اور راجہ قذافی نے کہا کہ خوراک اور پرسنل پروٹیکٹیو ایکو (PPE) میڈیکل سٹاف کو مہیا کر رہے ہے تا کہ ٹی ایچ کیو گوجرخان کا عملہ کروانا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج بے خوف ہو کرکریں سول ہسپتال گوجرخان کے عملہ کو 25 حفاظتی کیٹس مہیا کر رہے ہیں جن میں عینکیں، ماسک، گلوز،فیس شیلڈز اور باڈی کور شامل ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ ایم ایس سول ہسپتال گوجرخان ڈاکٹر غلام عباس شاہ نے دونوں سوسائٹیز اور میڈیا پرسن کا شکریہ ادا کیا۔
کوونا وائرس کے باعث عوام کیلئے ویلفیئر کاکام کرنا احسن اقدام ہے
Apr 17, 2020