بورے والا،گھریلو حالات سے دلبرادشتہ 2 خواتین نے خودکشی کرلی

بورے والا،گگومنڈی(نامہ نگار) گھریلو ناچاقی پر2 خواتین نے خودکشی کرلی ایک نوجوان کو بچا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 301 (ای بی) کی افشاں بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس سے اسکی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی جبکہ پی بلاک کی رہائشی رضیہ بی بی نے گھریلو تنگدستی سے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی رضیہ بی بی 3 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے دریں اثناء چک نمبر 98 (ای بی) کا رہائشی 25 سالہ نوجوان نے بھی گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہر پی لیاجس کو بروقت اطلاع ملنے پر پٹرولنگ پولیس 100 پل نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹرزنے اس کی جان بچا لی۔

ای پیپر دی نیشن