سکولوں کی تمام کتابیں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈکی ویب سائٹ پر فراہم

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں کی تمام کتابیں اپنی ویب سائٹ پرمہیا کردیں۔ پہلی سے بارہویں جماعت تک کی تمام کتابیں ویب سائٹ سے مفت ڈاون لوڈ کی جاسکیں گی۔تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کیپھیلاو? سیبچنے کے لیے پنجاب بھرمیں طلباء کو درسی کتب کی فراہمی روک دی گئی تھی۔ سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی نرسری سے بارہویں جماعت تک کی کتابیں ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ویب سائٹ سے پبلک کے علاوہ پرائیوٹ سکولز کی کتابیں بھی حاصل کی جاسکیں گی۔ ویب سے کتابیں ڈاون لوڈ کرنے کیکوئی چارجز نہیں ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن