بہاولپور (بیورو رپورٹ) ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سول اعزازسے نوازاجائے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال 'ڈاکٹرزپیرامیڈیکل سٹاف اورانتظامی افسران وملازمین کاجذبہ خدمت لائق تحسین ہے ہرپاکستانی کافرض ہے کہ حکومت اورمحکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کریں ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی 'بہاول پورکے شہریوں نے ایک میڈیاسروے میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کوئی بھی خطرہ زمہ داراورپرعزم قوم کوشکست نہیں دے سکتی ہے جس کی واضع مثال سول ہسپتال بہاول پورکے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف اور انتظامی افسران وملازمین کی ہے جوکہ گذشتہ ایک ہفتہ سے ہسپتال میں اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں شہریوں نے کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹررانایوسف ڈاکٹرزپیرامیڈیکل سٹاف کوسلام پیش کرتے ہیں اوروزیراعظم پاکستان عمران خان 'صوبائی وزیرصحت یاسمین راشدسے مطالبہ کرتے ہیں کہ سول ہسپتال بہاول پورکے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف سمیت کروناوائرس سے برسرپیکاردیگرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازسے نوازاجائے ۔