ملتان ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور سروسز کھولنے کی ہدایات جاری

ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ملتان ڈویژن بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی آوٹ ڈور سروسز کھولنے کی ہدایات کر دیں ، مناسب انتظامات کے ساتھ آوٹ ڈور سروسز کھول دی جائیں ، مراسلہ جاری ۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ملتان ڈویژن بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات کی ہیں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے احکامات کے تحت تمام ہسپتالوں کی آوٹ ڈور سروسز کھول دی جائیں جس کے لئے تمام حفاظتی انتظامات بھی مکمل کئے جائیں جبکہ آوٹ ڈورز میں آنے والے مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ کی تعداد کے بارے میں بھی واٹس ایپ پر مطلع کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن