فیڈرل فلڈ کمشن نے شدید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سرگودھا (صباح نیوز )فیڈرل فلڈ کمیشن نے آنیوالے دنوں میں شدید سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،مون سون میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے بڑے جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث مون سون میں گلیشیئر برف پگھلنے کے باعث شدید سیلاب کے خطرات ہیں۔ متعلقہ ادارے سیلاب سے بچا اور دریاں کے کٹا سے بچنے کیلئے فی الفور انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو سیلاب سے بچایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...