کرونا کیخلاف آگاہی میں پی پی کے منتخب ارکان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: بلاول

Apr 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کرکے ملک میں کرونا وائرس اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام نمائندے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہم سب کی تمام تر توجہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ہے۔ ہم سب مل کر ہی اس وباء کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے تمام اراکین پارلیمنٹ کے متفقہ کردار پر اتفاق رائے ہوا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رضاربانی نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر میاں رضا ربانی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ کرونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے ملک بھر میں پی پی پی کے نمائندے مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں