بھارت میں کرونا سے ہلاک ہندوئوں کی آخری رسومات ادا کرنیوالے عبدالبھائی کے چرچے

Apr 17, 2020

نئی دہلی (بی بی سی) دنیا بھر میں لوگ کرونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔ ڈاکٹرز‘ نرسیں‘ پولیس والے سبھی اس عالمی وباء کی فرنٹ لائنز پر ہیں۔ ادھر ٹیچرز اور سماجی کارکن لوگوں میں آگاہی بڑھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک مسلمان بہت سے ہندو خاندانوں کے لئے سہارے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ سورت میں کرونا وائرس سے 5افراد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کی آخری رسومات عبدالبھائی مالا باری نے ادا کی ہے۔51سالہ عبدالبھائی کہتے ہیں میں لاوارث نعشوں کی آخری رسومات تقریباً30سال سے کر رہا ہوں۔ جو لوگ بھکاری ہوتے ہیں یا سڑکوں پر رہتے ہیں یا جو اکیلے مر جاتے ہیں‘ خودکشی کر لیتے ہیں‘ ان سب کو ایک باوقار انداز میں آخری سفر کی جانب روانہ کرنے کے لئے کوئی نہیں ہوتا۔ ہم یہ کام قدرتی آفات کے دوران جیسے کیدارنتھ سیلاب‘ کوجھ زلزلے اور چنائی میں سونامی کے دوران بھی کرتے رہے ہیں۔ میرے ساتھ 35رضا کار بھی کام کرتے ہیں۔

مزیدخبریں