ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہےگا، پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بارش کی پیش گوئی:محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعے کی صبح گہرے سیاہ بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت میں بھی قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کو ئٹہ، ژوب، چاٖغی، چمن، زیارت، نوشکی، بارکھان، کوہلو، لورالائی اور ہر نائی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش متوقع ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں مطلع صاف رہے گا جب کہ موسم خشک اور قدرے گرم رہنے کا امکان ہے۔جمعہ کے روز آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہا تاہم گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں 08 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن