جاپان کی افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لئے پاکستان کودس لاکھ ڈالرامداد

Apr 17, 2020 | 13:24

ویب ڈیسک

جاپان نے افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لئے پاکستان کودس لاکھ ڈالرامداددی ہے۔جاپان کے سفیرKuninori Matsuda نے جاپان کی حکومت اورعوام کی طرف سے یہ امدادسیفران اورمنشیات کنٹرول کے وزیرمملکت شہریارآفریدی کواسلام آبادمیں ایک ملاقات میں دی۔انہوں نے کہاکہ امداد افغان پناہ گزینوں کی مدد کے لئے استعمال کی جائے گی۔جاپان کے سفیرنے کہاکہ پاکستان چالیس سال سے فراخدلی سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ جاپان کی حکومت نے پاکستان کی طرف سے کوروناوائرس کی وباء پر قابوپانے کے لئے کئے گئے اقدامات کوسراہاہے۔شہریارآفریدی نے افغان پناہ گزینوں کی مددکرنے پرجاپان کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس امدادسے لاک ڈائون سے متاثرہ افغانیوں کی مددکے حوالے سے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
 

مزیدخبریں