چین نے انسداد کورونا وباءسے متعلقہ سامان کی برآمد کو نہیں روکا، 1200 ٹن سامان امریکہ بھیج دیا

Apr 17, 2020 | 13:38

ویب ڈیسک

چین میں تعینات امریکی سفیر ٹیری برانسٹاڈ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ چین ماسک اور دیگر طبی سامان کی برآمد کو روکنے کا ارادہ رکھتا ہے ، چین کی رضامندی کے بغیر 1200 ٹن طبی سامان امریکہ بھیجنا ناممکن ہے۔چینی ریڈیوکے مطابق امریکی سفیرنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طبی ساز و سامان کی فراہمی قدرے سست ہوگئی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ چین برآمدات کے حوالے سے زیادہ سخت معیار اپنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون اور یقینی تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کی وجہ سے ، دونوں فریق زیادہ بہتر تعلقات قائم کریں گے۔واضح رہے کہ اپریل کے شروع میں ٹیری برانسٹاڈ نے بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اب آگے دیکھنے کا وقت آگیا ہے ،انہوں نے امریکہ کو درکار طبی امداد کی برآمد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں