انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ٹامس آجان مستعفی ہوگئے

 تحقیقات کے آغاز کے بعد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر نے عہدہ چھوڑ دیا۔ فیڈریشن کے لمبے عرصہ تک سربراہ رہنے والے 81 سالہ ٹامس آ جان مستعفی ہوگئے۔ ان پر ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں مبینہ کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ الزامات کی تحقیقات پر انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن اور 20 سال تک فیڈریشن کے صدر رہے ہیں۔ فیڈریشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو اس کی استعداد کے مطابق فروغ دینے کے لئے نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔آئی ڈبلیو ایف کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ کھیل کے فروغ کےلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آ جان نے اے آر ڈی چینل جرمنی کے پروگرام میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سے قبل اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن