وفاقی کابینہ کی تعمیراتی صنعت کیلئے مراعاتی پیکج کوقانونی حیثیت دینے کیلئے آرڈنینس کی منظوری

وفاقی کابینہ نے ایک آرڈنینس کی منظوری دی ہے جس کے تحت تعمیراتی صنعت کیلئے مراعاتی پیکج کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔

آرڈنینس کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز کیلئے متعین شدہ ٹیکسوں کا نظام متعارف کرایاجارہاہے ۔

سیمنٹ اور سٹیل کے سوا تعمیراتی سامان پر کوئی وڈ ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا ۔

خدمات کی فراہمی کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

آرڈنینس کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے تحت تعمیر کئے جانے والے کم لاگت کے گھروں کیلئے ٹیکس میں 90 فیصد تک کمی کی گئی ہے ۔

مراعاتی پیکج کا اطلاق اس سال کے اختتام سے پہلے شروع کئے گئے اورجاری ان نامکمل منصوبوں پر جن کا اس سکیم کے تحت اندراج کرایا گیا ۔

بلڈرز اور ڈویلپرز کو آئی آر آئی ایس ویب پورٹل کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اپنے نئے اور جاری منصوبوں کا اندراج کرانا ہوگا ۔

500 مربع گز پرمحیط مکان اور چار ہزار مربع گز کے فلیٹ کیلئے کپیٹل گین ٹیکس پر ایک بار استثنیٰ دیاگیا۔
 

ای پیپر دی نیشن