آئی ایم ایف کی پاکستان کوکوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے ایک ارب 38کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی منظوری

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے ہنگامی امدادی پروگرام کے تحت ایک ارب اڑتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ جائزے میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے پاکستان نے کوروناوائرس کی وباء کے اثرات سے نمٹنے اوراقتصادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں ۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ صحت کے شعبے میں اخراجات میں اضافہ ہوا اورسماجی تعاون کومضبوط بنایاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن