دشمن ہمیںکمزور کرنیکی سازشیں کررہا ہے: میاں منیر‘ سیٹھ اکرام

Apr 17, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) خدمت گروپ کے رہنمائوں میاں محمد منیر، سیٹھ محمد اکرام، میاں امجد علی، حاجی محمد حسین، عبدالرزاق، میاں ستار، میاں اعجاز احمد، چودھری رب نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو ختم کرکے اتحاد واتفاق کیساتھ ملت اسلامیہ کی کامیابی اور مظلوم، محکوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے خدا کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کرنیکی ضرورت ہے آج دشمن ہمیں مذہب کے نام پر تقسیم کرنے اور کمزور کرنیکی سازشیں کررہا ہے تمام کلمہ گو نبی کریم ؐ کی ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیںمگر ہم اس کی آڑ میںکسی کو قومی مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس پر عمل کر کے دنیا وآخرت کی کامیابیاں اور بھلائیاں حاصل کرنے کا عہد کریں ۔

مزیدخبریں