حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا ؓمسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں‘ طارق مدنی 

کراچی(نیوز رپورٹر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں آپؓ حضور نبی کریمﷺ کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی صاحبزادی ہیں المدنی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق خواتین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے طارق محمود مدنی نے کہا کہ مسلم خوا تین کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہاکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے شعار زندگی کو اپنانا چاہئے انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تربیت چونکہ کاشانہ نبوتﷺ میں ہوئی اس لئے اپنی عادات و اطوار اور فضائل و مناقب میں بے مثل تھیں ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ کسی کو عادات و اطوار اور چال ڈھال میںحضور نبی کریمﷺ سے مشابہ نہیں دیکھا۔

ای پیپر دی نیشن