کراچی (نیوزرپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں کے جال سے باہر نکلیں اور کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والی مملکت خداد پاکستان کے قیام کے مقاصد سے انحراف ہر گز نہ کریں وہ ایم کیو ایس سی کی جانب سے پاک کالونی میں پاک فوج یکجہتی کیمپ پر عوامی افطار سے خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایس سی کے رہنماؤں نعیم احمد خان، حکیم محمد شعیب قریشی ، محمد اسلم غوری، دلشاد علی انصاری، شکیل احمد ، ماسٹر اسلم، ریحان قریشی و دیگر موجود تھے اس موقع پر پاک فوج کے شہدأ کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی اور بھارت کے ناجائز قبضے سے کشمیر کی آزادی و ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے اور ملکی دفاع کو پاک فوج کے شانہ بشانہ مضبوط و مستحکم بنائیں گے۔
حکمران اسلام و ملک دشمن قوتوں کے جال سے باہر نکلیں۔ اسلم فاروقی
Apr 17, 2021