اسلام آباد ( عبداللہ شاد) کاشی ہریدوار میں نروانی اکھاڑا کے مہا منڈلیشور کپل منی کی کرونا وائرس کے سبب موت ہو گئی، ان کی مدت سے کمبھ میلہ کے سبھی اکھاڑوں میں دہشت پائی جاتی ہے اور اسے ہندو حلقے اس انتہائی بدشگونی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔بھارت بھر کے اعتدال پسند حلقے یوگی ادتیہ نند سرکار کے ہر حال میں کمبھ میلہ منعقد کرانے کے فیصلے کو کوس رہے ہیں، کمبھ میلہ کے بعد سے ہریدوارکے تمام نجی اور سرکاری ہسپتال کرونا وائرس کے مریضوں کے باعث بھر چکے ہیں۔ کرونا وائرس نے بھارت کے مختلف حصوں میں پنجے گاڑ رکھے ہیں اور سورت، بھوپال سمیت کئی علاقوں میں قبرستانوں اور شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑنے کے باعث میدانوں اور پلاٹوں میں میتوں کی آخری رسومات ادا کیا جا رہی ہیں۔