چوٹی زیریں (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کٹا فربہ پروگرام کے سلسلے میں مویشی پال کسانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد ابراھیم بزدار نے ایک لاکھ سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر 25 سے زائد مویشی پال کسانوں میں ایک لاکھ سے زائد کی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے جس میں ایک سال کی عمر کے کٹے کے مالک کو 4000 ہزار روپے کے امدادی چیک دیے گئے اس موقع پر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر ابراہیم بزدار کہنا تھا کہ کٹا فربہ پروگرام کا مقصد ملک میں معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔