ملتان (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کے مطابق سارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔انسٹاگرام اسٹوری پر فلک شبیر نے سارہ کی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت اب بہتر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہیں، انہیں تیز بخار اور الٹی کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سارہ کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔