وزیر اعظم کا دورہ سکھر،سیکورٹی کے نام پر اہم شاہراہیں اور گلی کوچے بند

سکھر (بیورو رپورٹ)  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ایک روزہ دورہ سکھر ،آئی بی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ،آئی بی روڈ عام ٹریفک کیلئے بند ،قریبی رہائشی بھی گھروں میں محصور،کالج کی پوائنٹ بس بھی کئی کلو میٹر دور روک دی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ  ایک روزہ دورہ پر سکھر پہنچے سکھر آمد کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے  سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور آئی بی یونیورسٹی کے اندر و باہر پولیس اور رینجرز سمیت بم ڈسپوزل اسکواڈ و دیگر سیکورٹی فورسز کے جوان تعینات تھے سکھر انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے کئی گھنٹوں قبل ہی آئی بی روڈ عام ٹریفک کیلئے مکمل بند اور سیکورٹی کے پیش نظر قریبی رہائشیوں کو بھی گھروں میں  محصور کردیا گیا تھا کہ جبکہ ،کالج کی پوائنٹ بس بھی کئی کلو میٹر دور روک دی گئی سیکورٹی اور ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں روزہ داروں، طلباء  ،شہریوں ،رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مسافر گاڑیوں نے متبادل راستہ اختیار کیا۔

ای پیپر دی نیشن