تحصیل آفس فوارہ چوک کی بوسیدہ عمارت کی چھتیں، دروازے، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Apr 17, 2021

راولپنڈی(محبوب صابر)حکومت پنجاب کو سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والا تحصیل آفس فوراہ چوک کی بو سیدہ عمارت خطرے کی گھنٹی بجانے لگی،ڈیڑھ صدی پرانی عمارت کی چھتیں ، دروازے، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے،بارش کا پانی چھتوں پر کھرا ہونے لگا، چھتیں ٹپکنے سے سرکاری امور متاثر ہونے لگے ہیں، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں اور بے ہنگم پارکنگ سے سائلین اور عملہ مشکلات میں پھنس گیا ہے، متعلقہ حکام نے عمارت کی مرمت کرنے کی طرف کوئی توجہ نہ دی، ’ نوائے وقت‘ روپورٹ کے مطابق فوراہ چوک راولپنڈی میں تحصیل آفس قائم ہے جہاں پر روزانہ سائلین اپنی اراضی کے متعلق تحصیل آفس آتے ہیں، کسی نے وراثت نامہ بنوانا ہو تا ، کسی نے نشاندہی ، فرد لینے کیلئے آتے ہیں اور رجسٹریاں، ریکارڈ ، مختار عام اور مختار نامہ ، ٹیکس اور دیگر کاموں کے سلسلے میں آتے ہیں اور سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو حکومت پنجاب کو جمع کرایا جا تا ہے لیکن اتنا زیادہ ریونیو اکٹھا ہونے کے باوجود صدیوں پرانی عمارت کی تعمیر و مرمت پر کسی نے توجہ نہیں دی ،تحصیلدار ، نائب تحصیلداروں اور پٹواریوں کے دفاتر کے باہراور برآمدوں میں عملہ اور سائلین اپنے موٹر سائیکل کھڑے کر دیتے ہیں جس سے دفتری امور میں خلل پڑتا ہے اور کام ردست طریقے سے نہیں ہو پا تا عملہ اور افسران شور شرابے میں کام کرنے پر مجبور ہیںرپورٹ کے مطابق پرانے پنکھے اور لائٹوں کا نظام بھی درست نہیں کیا گیا ،پٹواری اپنے دفاتر میں کم ہی آتے ہیں، جب بھی کسی سائل کو فوری کام پڑ جائے تو بہت کم ہی ایسا ہو تا ہے کہ کام وقت پر ہوجائے نہیں تو جب صاحب نہیں آئین گے اس وقت تک نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں