حضرت بی بی فاطمہؓ  جنت کی عورتوں کی سردار ہیں:حاجی ظفر اقبال

Apr 17, 2021

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حضرت بی بی فاطمہؓ خاتون جنت  ہیں۔ وہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔  ان خیالات کا اظہار جامع مسجد پیر بخش  غازی آباد  میں منعقدہ خاتون جنت  کانفرنس سے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے خطاب کرتے  ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناب حضرت بی بی فاطمہ خاتم النبیین حضرت محمدکی  بیٹی حیدر کر ار شیر خدا حضرت علیؓ کی زوجہ اور سرداران جوانان جنت جناب حسنؓ و حسینؓ کی والدہ  ہیں۔

مزیدخبریں